• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایڈز کیسز میں خطرناک اضافے کی خبر درست نہیں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں ایڈز کیسز سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تردید کی ہے کہ ایڈز کیسز میں خطرناک اضافے کی خبر درست نہیں ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ایڈز کی وبائی صورت حال کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، دارالحکومت میں ماہانہ ایچ آئی وی کیسز کی تعداد معمول کے مطابق ہے، اور ماہانہ کیسز کی تعداد میں کمی بیشی نارمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید