کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ریبیر کا مریض جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی لڑکے فہد کو 26 مئی کو اسپتال لایا گیا تھا اور اسی دن وہ انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال ربیز کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے 20 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔