• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب فلکی منظر، مئی میں 2 مکمل چاند نظر آئیں گے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مئی 2026ء میں آسمان پر ایک نایاب فلکی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب ایک ہی مہینے میں 2 مکمل چاند دکھائی دیں گے۔

پہلا مکمل چاند یکم مئی کو عروج پر ہو گا، شمال مشرقی امریکا کے مقامی قبائل اس چاند کو فلاور مون کہتے ہیں کیونکہ سال کے اس موسم میں اس علاقے میں پھول بہت زیادہ تعداد میں کھلتے ہیں۔

دوسرا مکمل چاند جسے بلیو مون کہا جاتا ہے، 31 مئی کو ظاہر ہو گا، بلیو مون دراصل اس نایاب صورتِ حال کو کہا جاتا ہے جب ایک ہی مہینے میں دوسرا مکمل چاند نمودار ہو، اسی لیے اسے انگریزی محاورہ ’ونس ان اے بلیو مون‘ کی اصطلاح سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کا فلکی واقعہ تقریباً ہر ڈھائی سے 3 سال بعد پیش آتا ہے۔

اس سے قبل ایسا منظر 2023ء میں دیکھا گیا تھا، جبکہ آئندہ ایسا موقع 2028ء تک دوبارہ نہیں آئے گا۔

رپورٹس کے مطابق چاند کے طلوع کے وقت اس کا رنگ زردی مائل نارنجی دکھائی دے سکتا ہے، اس کے علاوہ چاند کے ساتھ آسمان پر وینس اور جوپیٹر بھی نظر آنے کی توقع ہے، جو اس منظر کو مزید دلکش بنا دیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید