• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل‘ دیرینہ برادری تنازع سمیت ٹریفک حادثے کے دوران 16 افراد ہلاک‘ 28 زخمی

حب/بھریا سٹی (نامہ نگاران)دیرینہ برادری تنازع سمیت ٹریفک حادثے کے دوران 16افراد ہلاک،28زخمی ہوگئے۔ مسافر کوچ اور ویگن میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا،مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق بیلہ سے بتایا جاتا ہے، ذرائع تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب وٹہ پل کے مقام پر مسافر کوچ اور ویگن میں تصادم ہوگیا، جسکے نتیجے میں12 افراد ہلاک22زخمی ہوگئے ،ہلاک افراد کا تعلق زیادہ تر بیلہ سے ہے، ویگن میں مسافروںکی ہلاکت زیادہ ہوئیں، ہلاک افراد میں5خواتین اور 7مرد شامل ہیں، 22زخمیوں میں7افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی جبکہ ویگن حب سے بیلہ جارہی تھی، تفصیلات کے مطابق اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب وٹہ پل کے مقام پر مسافر کوچ او ر ویگن میں فناک تصادم کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ 22افراد زخمی ہوگئے ۔
اہم خبریں سے مزید