اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح تقریباً 12 فیصد ہو گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 65فیصد کا اضافہ ریکارڈ ، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 12 سستی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، رپورٹ کے مطابق ایل پی جی ایک سال میں 107.12 فیصد مہنگی ،پیاز سالانہ بنیادوں پر 72.81 فیصد مہنگا ہوا، بجلی چارجز میں ایک سال کے دوران 58.59 فیصد، پٹرول کی قیمت میں ایک سال میں 44.17 فیصد اور ڈیزل ایک سال میں 41.56 فیصد مہنگا ہوا۔