• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع بخش سرکاری اداروں میں KPT، پورٹ قاسم اورPNSC سرفہرست

اسلام آباد( نیو ز رپورٹر) منافع بخش سرکاری اداروں میںKPT، پورٹ قاسم اورPNSC سرفہرست ،وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نےایک بیان میں اسے پاکستان کے بحری شعبے کے لیے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج تینوں اداروں کی انتظامیہ اور ملازمین کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ وزارت بحری امور کی مسلسل رہنمائی اور نگرانی کا مظہر ہیں۔ وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اداروں کی سالانہ مجموعی رپورٹ برائے مالی سال 2024-25 کے مطابق منافع بخش سرکاری اداروں میں KPT، پورٹ قاسم اورPNSC سرفہرست ہیں۔
اہم خبریں سے مزید