• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی جرمن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) برلن میں صدر آصف علی زرداری کی جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے ملاقا ت ،دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور، جرمن صدر کی خصوصی دلچسپی کے جواب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،یہ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں ،معاہدہ علاقائی تنازعات کے بجائے علاقائی سلامتی کے لیے ایک متبادل راستہ فراہم کرتا ہے ۔ فغانستان سے متعلق چیلنجز کے حوالے سے صدر آصف زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر حملے کرنے اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
اہم خبریں سے مزید