• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن پورنوگرافک اینی میشن پر مبنی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث 3 کمپنیوں پر چھاپہ، 42 افراد گرفتار

کراچی ( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے کراچی کا رابعہ سٹی میں آن لائن پورنوگرافک اینیمیشن اور فریب پر مبنی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث 3 کمپنیوں پر چھاپہ،42 افراد گرفتار، 41 موبائل فونز ضبط کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی زون نے رابعہ سٹی میں چھاپہ مارا،این سی سی آئی اے کا ہدف تین ایسی کمپنیاں تھیں جو مبینہ طور پر غیر ملکی صارفین کو فحش کارٹون اینیمیشنز،پورنوگرافک ڈیجیٹل مواد اور دیگر ڈیجیٹل ڈیزائننگ کی خدمات کی تیاری، فروغ اور آن لائن فروخت میں ملوث تھیں۔ ​آپریشن کے دوران کمپنی کے مالکان اور ملازمین سمیت 42 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تکنیکی جانچ اور ڈیجیٹل فارنزک تجزیے کے لیے 41 موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کمپنیاں آن لائن ایجنٹس کی منظم ٹیموں کے ذریعے کام کر رہی تھیں جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر انسٹاگرام اور ٹوئٹر (X) کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی صارفین سے رابطہ کرتے تھے۔ ​

اہم خبریں سے مزید