• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حساس آبی تنصیبات سیکورٹی مزید سخت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حساس آبی تنصیبات کی سیکورٹی مزید سخت بنانے کا فیصلہ، چیف سیکیورٹی آفیسر نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، گھارو پمپنگ اسٹیشن، گھارو فلٹر پلانٹ اور چلیا انٹیک زیرو پوائنٹ کی سیکورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ مقامات کے اطراف مستقل دھابیجی پولیس پکٹ قائم کرنے اور پولیس گشت یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ اور ایس ایس پی ٹھٹہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر چیف سیکیورٹی آفیسر سید جواد شاہ نے دھابیجی پمپنگ کمپلیکس کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
اہم خبریں سے مزید