• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سول سروس تعاون نیپال، بھوٹان، سری لنکا تک پھیلانے کی تیاری

لاہور(آصف محمود بٹ)پاکستان کا سول سروس تعاون نیپال، بھوٹان، سری لنکا تک پھیلانے کی تیاری۔بنگلادیش کے بعد مالدیپ کے ساتھ مفاہمت، علاقائی ممالک کے سرکاری افسران کی تربیت، تبادلوں اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کے فروغ کی راہ ہموار۔ خطے میں سول سروس روابط بڑھانے پر کام شروع، سارک ممالک میں انتظامی روابط بڑھانے پر توجہ، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا سے تعاون کے امکانات۔ پاکستان نے سول سروس کی تربیت، پیشہ ورانہ ترقی اور انتظامی تجربات کے تبادلے کے ذریعے خطے کے ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ سول سروس تربیتی تعاون کی کوششوں کے بعد مالدیپ کے سول سروس کمیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

اہم خبریں سے مزید