واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ چین پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ طویل ہونے سے امریکی صدر پر دباؤ بڑھے گا اور چین کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہو گی جبکہ مزید تاخیر ٹرمپ کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اعتماد کی کمی اور مذاکرات میں تاخیر سے صورتحال غیر یقینی ہے، ٹرمپ کا مارچ کا طے شدہ دورہ اب مئی تک موخر ہو چکا ہے، جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے۔