کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ،چین کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے،وہ خود کو امریکا سے مختلف ظاہر کرنیکی کوشش کر رہا ہے۔بیجنگ نے غیر مداخلت پالیسی سے توازن برقرار رکھام،امریکا جارحانہ، چین سفارتی کردار نمایاں کرنے میں کامیاب، ایران، خلیج اور امریکا سے بیک وقت تعلقات، توانائی و تجارت محفوظ رکھنا چاہتا ہے، جنگ کے بعد تعمیرِ نو میں چینی دلچسپی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے دوران چین نے محتاط سفارتی حکمت عملی اپناتے ہوئے خود کو ایک ذمہ دار عالمی طاقت کے طور پر پیش کیا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق بیجنگ نے ایران، خلیجی ممالک، امریکا اور اسرائیل سے بیک وقت تعلقات برقرار رکھ کر اپنے اقتصادی اور توانائی مفادات محفوظ رکھے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی حمایت کی جبکہ امریکا کی جانب سے سخت بیانات اور بحری ناکہ بندی کے برعکس چین نے خود کو امن کا حامی ظاہر کیا۔ چین ایران کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور خلیجی ممالک سے بھی اس کے قریبی اقتصادی روابط ہیں۔