کراچی (نیوز ڈیسک)جنگ بندی خطرہ میں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں صحافی سمیت 5افراد جاں بحق ،حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ، اسرائیلی فوج نے امدادی کارکنوں پر حملہ کیا، لبنانی فوج، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ کیا، جس سے ایران کی حمایت یافتہ تنظیم اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مزید دباؤ کا شکار ہو گئی۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں طیّری میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملہ ہوا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ایک سینئر لبنانی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے ان امدادی کارکنوں پر گرینیڈ پھینکا جو طیّری میں ملبے سے ایک زخمی صحافی کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لبنانی فوج نے امریکی ثالثی کے ذریعے اسرائیلی فوج سے زخمی صحافی تک رسائی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔