کراچی(نیوز ڈیسک ) ایران جنگ کے اثرات، بھارت دوگنی قیمت پر 25لاکھ ٹن یوریا درآمد کرے گا،بھارت کی جانب سے بڑی خریداری ،عالمی منڈی میں کھلبلی،دیگر ممالک کیلئے کھاد کا حصول مشکل ہونے کا امکان،ایران جنگ کے باعث عالمی رسد میں خلل پڑنے پر بھارت ایک ہی ٹینڈر میں ریکارڈ 25 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرے گا، جس کی قیمت دو ماہ قبل ادا کی گئی قیمت کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔یہ ریکارڈ خریداری، جو بھارت کی سالانہ درآمدات کے تقریباً ایک چوتھائی کے برابر ہے، عالمی سپلائی کو مزید سخت کرے گی اور قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔