پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی وزیر اعظم جبریل اٹل کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے فرانس کو 6ارب یورو سے زائدکے مالی نقصان کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ ما اثر صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ فرانس کی معیشت پر بھی واضح اثر پڑ رہا ہے، فرانسیسی حکومت کے مطابق 2026میں اس بحران کی وجہ سے کم از کم 6ارب یورو کا مالی نقصان متوقع ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم کے مطابق اس نقصان کی بڑی وجوہات میں تیل اور گیس کی قیمتوں اضافہ ہے، فرانس کو زیادہ قیمت پر تیل اور گیس درآمد کرنا پڑ رہا ہے،جس سے صنعتی لاگت اور عوامی اخراجات دونوں بڑھ رہے ہیں، توانائی کی سپلائی چین متاثر ہونے اورخطے میں عدم استحکام کی وجہ سے تجارت سست پڑ گئی ہے،شپنگ روٹس متاثر ہونے سےفرانس کی برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے،غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے اور سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں، نئی سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہے۔