کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں سابق جوہری ملازم کو پھانسی دے دی ، ایرانی عدلیہ کے مطابق مہدی فرید کو موساد کے ساتھ تعاون اور فساد فی الارض جیسے سنگین جرم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا، ایرانی عدلیہ نے اس سزائے موت پر عمل درآمد کی تصدیق کر دی ہے ۔مہدی فرید کو دی گئی پھانسی حالیہ عرصے میں نمایاں مجرموں کو دی جانے والی سزاؤں کی ایک بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ ہے۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ’میزان آن لائن‘ کے مطابق مہدی فرید کو اسرائیلی سیکرٹ سروس موساد کے ساتھ وسیع تعاون کے جرم میں آج بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی، جب مقدمے کی سماعت مکمل ہو چکی تھی اور حتمی فیصلے کی توثیق بھی کر دی گئی تھی۔ اسے ’فساد فی الارض‘ جیسے سنگین جرم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔