• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیس ایکس پاکستانی نوجوان کی AI کمپنی 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کیلئے تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ایک اے آئی کوڈ جنریشن اسٹارٹ اپ کرسر کو مستقبل قریب میں 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔اس کمپنی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ایک پاکستانی نژاد نوجوان صالح آصف کمپنی کے شریک بانیوں میں شامل ہیں۔ چیئرمینپاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ایکس پر لکھا کہ مصنوعی ذہانت کے ارب پتیوں کا دور آ چکا ہے، ایک 26 سالہ پاکستانی صالح نے حال ہی میں ایک ایسی کمپنی کی مشترکہ طور پر بنیاد رکھی ہے جسے اسپیس ایکس 60 ارب ڈالرز میں خریدنے پر غور کر رہی ہے، یہ پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے اور ہماری نوجوان نسل کے لیے اس بات کا ناقابل تردید ثبوت بھی کہ وہ جو چاہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ سابق نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے ایکس پر جاری بیان میں صالح آصف کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ایسے ہی رول ماڈلز کی ضرورت ہے،صالح کراچی کے ایک متوسط گھرانےکا سیلف میڈ نوجوان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن اے آئی اورAnthropic کے ساتھ ساتھ کرسر ان چند امریکی کمپنیوں میں سے ایک ہے جسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو کوڈنگ کی تیاری کے لیے جانا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید