• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 18.4 ڈالر میں ایل این جی کارگو منظور کر لیا، دو بولیاں مسترد

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاکستان نے 18.4 ڈالر میں ایل این جی کارگو منظور کر لیا، دو بولیاں مسترد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بجلی کی پیداوار کو سہارا دینے کیلئے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایل این جی کے ایک ہنگامی کارگو کی خریداری منظور کر لی ہے، جبکہ مئی کے لیے موصول ہونے والی دیگر دو بولیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو تین کارگوز کے لئے 17.998 ڈالر سے 18.880 ڈالر کے درمیان چار مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے ٹوٹل انرجیز نے اپریل کے آخر کے لیے اپنی بولی کم کر کے 18.4 ڈالر کر دی جسے قبول کر لیا گیا۔ تاہم، حکام نے مئی کے کارگوز کے لیے وائٹل بحرین اور او کیو ٹریڈنگ کی پیشکشوں کو اس امید پر مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گا، جس کے بعد قطر سے چار سستے ایل این جی کارگوز کا انتظام کرنا ممکن ہو سکے گا۔

اہم خبریں سے مزید