کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان کسٹمز کے نئے کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ انڈس میں پہلے گریڈ 20کے افسر عمر شفیق کو بطور کلیکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ مذکورہ نئے کلیکٹریٹ میں گریڈ 19کے تین افسران اور دیگر گریڈ کے افسران امجد حسین راجپر،ڈاکٹر طاہر اقبال خٹک ،سید عطرت حسین، حسیب حسان ،اختر آمین اور امان صادق کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئے کلکٹریٹ کی نگرانی ملتان سے ہوگی۔