• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، پنٹاگون پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے دوران پنٹاگون پرہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام، مہینوں کوئی پریس بریفنگ نہیں، شفافیت پر سوالات،سابق وزیرِ دفاع نے پیٹاگون کا رویہ شرمناک قرار دیدیا۔ ناقدین کا کہنا ہے جنگ کی اصل قیمت عوام سے چھپائی جا رہی ہے، پینٹاگون نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بروقت معلومات دینے کا دعویٰ کیا۔ برطانوی اخبار دی گار ڈین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں امریکی فوجی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق معلومات چھپانے کے الزامات پر پینٹاگون شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ امریکا کے سابق وزیرِ دفاع اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے گفتگو میں پینٹاگون کے طرزِ عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کو جنگ کی حقیقی قیمت سے آگاہ نہ کرنا دانستہ پردہ پوشی ہے۔
اہم خبریں سے مزید