اسلام آباد (رانا غلام قادر ) تمام وزارتوں /ڈویژنز کا ڈیٹا جلدوزیر اعظم آفس سسٹم پراپلوڈ کرانے کا فیصلہ، پی ایم او ایس حکومت کا مرکزی ڈیجیٹل کمانڈ اینڈ کوآرڈینیشن پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم آفس سے روایتی خط وکتابت ختم ، رئیل ٹائم فالو اپ یقینی بنایا جا ئے۔ یہ ہدایت وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ و اقتصادی امور احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم آفس ڈاکٹر توقیر شاہ کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹریز اور وزیراعظم آفس کے افسران سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پرائم منسٹرز آفس سسٹم (پی ایم او ایس) پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر غور کیا گیا۔