اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان شوگر انڈسٹری میں مندی کا رجحان، پنجاب سندھ اور خیبر پختونخواہ کی شوگر ملوں کے اوسط ایکس مل ریٹ 135روپے ہو گئے ہیں جب کہ گزشتہ سال جولائی میں شوگر ملوں کے اوسط ایکس مل ریٹ 160 روپے ریکارڈ کئے گئے تھے، رواں سال اختتام ھفتہ 25 جولائی 2026 کو پاکستان میں چینی ملوں کے کم سے کم ایکس مل ریٹ 132 روپے20 پیسے اور زیادہ سے زیادہ 137 روپے 50 پیسے ریکارڈ کئے گئے۔