• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ایران جنگ یمن تک پھیلانے کی دھمکی، امریکی افواج دباؤ کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی ایران جنگ یمن تک پھیلانے کی دھمکی، امریکی افواج دبائو کا شکار،حوثیوں کے مزید حملوں پر جنگ وسیع کرنے کا انتباہ،دو محاذوں پر لڑائی امریکی فوج کیلئے بڑا چیلنج قرار، سابق یو ایس کمانڈرز نے فوج پر دباؤ سے خبردار کر دیا،ادھرواشنگٹن نے خطے میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کا دائرہ یمن تک بڑھانے کی دھمکی کے بعد امریکی افواج پر مزید دباؤ پڑنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرۂ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا اور سعودی عرب کے خلاف ناکہ بندی کا اعلان بھی کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور جنگ کو حوثیوں تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔ سابق امریکی فوجی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ یمن میں نیا محاذ کھلنے سے امریکی افواج کو دو محاذوں پر جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ایک بڑا عسکری چیلنج ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید