اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا ایک سو فیصد بطور IMPAS الائونس دینے کی منظوری دی ہے۔ وزارت خزانہ نے اس ضمن میںنوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔یہ الائونستیس جون 2026کی بنیادی تنخواہ پر ادا کیا جا ئے گا۔اس الائونس ملنے کی تاریخسے ڈپیر یٹی ریڈکشن الا ئونسز کی ادائیگی بند کردی جا ئے گی۔