اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد ) گندم مافیا نے پنجاب، سندھ حکومتوں کے35سو روپے فی چالیس کلوگرام گندم خریداری کے منصوبے ناکام بنا دئیے، مافیا نے پنجاب، سندھ حکومتوں کے 35سو روپے فی چالیس کلوگرام کئی ملین ٹن کاشتکاروں سے گندم خریداری کے منصوبے ناکام بنادئیے اور نان اسٹیک ھولڈرز مافیا نے کسانوں سے چند سو روپے زیادہ پر اربوں روپے مالیتی گندم خرید کر اپنے اپنے صوبے میں غیر قانونی ذخائر بنالئے۔