• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، خودکش بمبار سمیت چار دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے دہشت گرد بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے  بھری گاڑی کو تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔
اہم خبریں سے مزید