• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم درآمد کرنے کی تجویز مسترد، سیریلز ایسوسی ایشن کا وفاقی وزیر خزانہ کو خط

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سیریلز ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ قلت کے خدشے پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ دیا۔ انجمن کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے، اس لیے گندم درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سیریلز ایسوسی ایشن نے ملک میں گندم کی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ قلت کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی درآمد کی اجازت نہ دی جائے۔ انجمن کے مطابق اگر گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تو اس سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے بجائے کسانوں کو نقصان ہوگا اور درآمدی گندم کے باعث مقامی مارکیٹ متاثر ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید