• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی


اسلام آباد(این این آئی) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کینسر، ذیابیطس سمیت 52نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے تمام52نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، جس کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعدادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا کی ٹروڈا، جو دنیا بھر میں 20سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، نیوو لومیب، ڈاسا تینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔وزارتِ صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری پر زور دیا ہے، تاخیر کے باعث مریض غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے۔
اہم خبریں سے مزید