کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال 13 ڈی میں 3 سے 4 ملزمان متعلقہ ادارے کے یونیفارم پہن کر آئے تھے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان نے اپارٹمنٹ کے احاطے میں چوکیدار اور اس کے بیٹے پر تشدد بھی کیا۔