• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق باٹا پور پولیس نے قرآن محل سے پنکھے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ شہری محمد بوٹا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو چوری شدہ پنکھوں سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ دیگروارداتوں میں بادامی باغ میں عزیز اللہ خان سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں طاہر حسن بٹ سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں مزمل حسین چوہدری سے1 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار کے علاقے میں ندیم عباس شیخ سے1لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں مشتاق احمد راجپوت سے ایک لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا، ادھر ہربنس پورہ سے معید ظفر اور لوئر مال سے قیصر عباس کی گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی سے آصف مجید، گرین ٹاؤن سے صداقت علی اور مصطفی آباد سےاجمل مجید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید