لاہور(خبرنگار)پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے حکومتِ پنجاب سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ شعبۂ تعلیم سے وابستہ تمام ملازمین، خصوصاً یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے دو دن کی کٹوتی کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں کو اس نوعیت کی کٹوتیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے