• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 اپریل 1984ء ہماری اسلامی اور ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین دن،مقررین

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ منایا گیا ملک بھر میں اجتماعات، سیمینارز اور مختلف نوعیت کے پروگرامز منعقد کیے گئے اور ا س دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا 26 اپریل 1984ء ہماری اسلامی اور ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین دن ہے کہ جس دن منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو اسلامی شعائر استعمال کرنے کو قانونی جرم قرار دیکر پابندی عائد کی گئی اور آئین پاکستان میں 298-C کا اضافہ کیا گیا سابق صدر جنرل ضیاء الحق نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قادیانیوں کے اسلامی شعائر استعمال پر پابندی کیلئے امتناع قادیانیت ایکٹ جاری کیا، جسے بعد ازاں پارلیمنٹ اور سینیٹ سے منظوری کے بعد 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین کا حصہ بنا دیا گیا۔ مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،سکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، نائب امیر لاہور پیر میاں رضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمد اشرف گجر، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا زبیرجمیل، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق، مولانا ظہیر احمد قمر، قاری محمد اقبال، مولانا عابد حنیف، مولانا مسعود احمد، مولانا محمدمہتاب فاروق و دیگر علماء نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے کیونکہ وطن عزیز میں منکرین ختم نبوت کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حدتک بڑھ چکی ہیں۔
لاہور سے مزید