لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے21 یونٹس کی چیکنگ کی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 20 یونٹس کوجرمانہ عائد کردیے جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں معروف بیورجز یونٹ بند کردیا اور 3ہزار 744لٹر ناقص جوس ضبط کرلیا. ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق جوس کا لیبل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے غیر منظور شدہ؛ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس نہ تھے، ٹوٹے فرش پر گندا پانی، چینی اور دیگر اجزاء کی ناقص سٹوریج پائی گئی