• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریداری مراکز پر مڈل مین کا کردار مکمل طور پر ختم کر دیا ،سیکرٹری فوڈ پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے گندم خریداری مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز (پراکیورمنٹ سنٹرز) کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں جاری انتظامی امور، سہولیات اور شفافیت کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری فوڈ نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری "پہلے آؤ، پہلے پاؤ" کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے تاکہ تمام کاشتکاروں کو مساوی مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خریداری مراکز پر مڈل مین کا کردار مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور حکومت براہ راست کسانوں سے گندم خرید رہی ہے۔ گندم خریداری مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا شکایت کی گنجائش نہ رہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں سے گندم 3500 روپے فی 40 کلو کے حساب سے خریدی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید