لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) نے صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ 7 روز میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 34 انٹیلی جنس بیسڈ کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز مکمل کیے، جن کے نتیجے میں 33 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائیوں کے دوران 5.1 ٹن منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت کا تخمینہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ان کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور، سرگودھا اور گجرات سمیت مختلف اضلاع میں عمل میں لائی گئیں