لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس آج جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ لاہور میں مرکزی صدر علامہ زبیر احمد ظہیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں سینئر نائب صدر پروفیسر عدنان فیصل ایڈووکیٹ، مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا مقصود احمد سلفی، پنجاب کے صدر میاں محمد اصغر، تاجر راہنما مولانا حکیم اللہ رکھا، کے پی کے کے صدر ہمایوں خان، سندھ کے صدر علامہ مرتضی رحمانی، بلوچستان کے صدر خان ظریف احمد خان ، علامہ فیاض احمد سلفی، مولانا عبدالستار نیازی ، حافظ ذوالقرنین اور میاں احسان الٰہی ظہیر نے مشاورت میں حصہ لیا۔ اتفاق رائے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کا مشترکہ اجلاس 17 مئی کو جامعہ عمر بن عبد العزیز گلبرگ لاہور میں منعقد ہوگا