• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کا میو ہسپتال لاہور میں نصب گاما کیمرہ کی مسلسل غیر فعالیت پر تشویش کا اظہار

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اپنے صدر پروفیسر شاہد ملک کی قیادت میں میو ہسپتال لاہور میں نصب گاما کیمرہ کی مسلسل غیر فعالیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گاما کیمرہ، جو ایک نہایت اہم تشخیصی سہولت ہے، تقریباً چھ سال قبل ایک نجی ادارے کے ذریعے نصب کیا گیا تھا مگر تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے درکار اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کے باوجود یہ سہولت معمول کے مطابق مریضوں کے لیے دستیاب نہیں ہو سکی۔
لاہور سے مزید