• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار سے موہنی روڈ تک جلد بیوٹی فکیشن کا کام شروع ہوگا،بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری لگائی۔ حلقے کی عوام ،لیگی کارکنان کے مسائل سنے اور داد رسی کے احکامات جاری کیے۔ حلقے میں ترقیاتی کاموں پر حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ داتا دربار سے موہنی روڈ تک جلد بیوٹی فکیشن کا کام شروع ہوگا۔ حلقے کی کشادہ و تنگ گلیوں سمیت مجوزہ سڑکوں کی تعمیر سے رہائشیوں اور کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مقامی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
لاہور سے مزید