وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایران نے لیگو ویڈیو کے ذریعے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا ہے۔
ایران کی جانب سے بنائی گئی نئی لیگو ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس میں اینیمیشن کے ذریعے وائٹ ہاؤس میں ہفتے کی رات کو پیش آئے واقعے کو مزاحیہ انداز میں کاپی کیا گیا ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں طنزیہ گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں طنزیہ گانے کے ذریعے بین الاقوامی میڈیا کے بیانیے کو کنٹرول کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں میڈیا کے بیانیے کو کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن ایران پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔
ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی ووٹرز میں مقبولیت میں کمی آنے لگتی ہے تو وہ اس طرح کے ڈرامائی حالات پیدا کرتے ہیں تاکہ توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جا سکے۔
صرف اتنا ہی نہیں ویڈیو میں امریکی صدر کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔