• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں سوئس ایئر کی پرواز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا، پانچ مسافر زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں سوئس ایئر کی پرواز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا، پانچ مسافر زخمی ہوگئے، ٹیک آف کے دوران ایک انجن میں آگ لگ گئی، مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر اتارا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے سوئٹزرلینڈ میں زیورخ کے لیے روانہ ہونے والی ایک مسافر پرواز کو اتوار کی صبح ٹیک آف کے دوران ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ گیا، جس کے باعث اس مسافر طیارے کا ٹیک آف منسوخ کر دیا گیا اور ہنگامی طور پر اس ہوائی جہاز کو خالی کرانے کی کوششوں کے دوران پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔اس سوئس مسافر طیارے کا ٹیک آف کے دوران ایک انجن پہلے ناکام ہو گیا تھا اور پھر اس میں آگ لگ گئی تھی۔ اس وقت یہ طیارہ پرواز کے لیے فضا میں بلند ہونے کی خاطر رن وے پر مسلسل رفتار پکڑ رہا تھا۔ان حالات میں جہاز کے کپتان نے ٹیک آف منسوخ کر کے طیارے کو روکنے کی کوشش کی اور فوری طور پر مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید