کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا تاج کس ٹیم کے سر پر سجے گا ،سابق چیمپئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان اتوار کی شام کو فائنل لاہور میں فائنل کھیلا جائےگا۔فاتح ٹیم خوبصورت ٹرافی کے علاوہ پانچ لاکھ ڈالرز (تقریبا 14کروڑ روپے) جبکہ رنرز اپ ٹیم کو تین لاکھ ڈالرز (ساڑھے آٹھ کروڑ روپے) کی نعامی رقم ملے گی۔کرکٹ ڈیولپمنٹ میں مصروف بہترین فرنچائز کے لئےدو لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی ایک میچ ہاری ہے۔ اس نے 2017میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ جبکہ اسے تین فائنل میں شکست ہوئی ہے۔ حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلوی مارنوس لیبوشین کی کپتانی میں ابتدائی چار میچ ہارے لیکن اس کے بعد سات میں سے چھ میچ جیت کر پلے آف کے لئے کوالی کیااسلام آباد کے خلاف دو رن کی ڈرامائی فتح نے اسے فائنل میں جگہ دلوادی۔پاکستانی نژاد امریکی نے اس ٹیم کو پونے دو ارب روپے میں خریدا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر کپتان کی طرح ٹرافی جیتنے کی خواہش ہے۔فائنل میں آئے ہیں تو جیت بھی حاصل کریں گے۔ہمیں اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی چیزوں کو سادہ رکھنا ہو گا زیادہ سوچنا نہیں ہو گا تنقید کا کچھ نہیں کہہ سکتا یہاں اس کا جواب نہیں دوں گا کروں تو تب بھی تنقید ہوتی ہے نہ کروں تب بھی ہوتی ہے۔ٹورنامنٹ کاہر میچ پریشر والا، ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے۔پہلے ٹاپ فور اور پھر ٹاپ ٹو میں آئے۔اب فائنل کا بھی دبائو یقینی بات ہے۔پاکستان کی کپتانی کی پیشکش بعد کی بات ہے ابھی فائنل پر فوکس ہے۔حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لیبو شین نے کہا کہ فائنل میں ہمیں خود پر فوکس کرنا ہے ہمیں اپنے پلان پر عمل کرنا ہے ہمارے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے ہم پرجوش ہیں۔ ہمارا ایک اور میچ ہے ہمیں پلان پر عمل کرنا ہےاعتماد تھا جس کی وجہ سے یہاں پہنچیں۔ کھلاڑیوں نے اسکلز کے مطابق پرفارم کیا۔میرا پی ایس ایل میں پہلا موقع ہے میں نے خوب انجوائے کیا اچھا لگا اب فائنل میں جیتنا ایک اچھا موقع ہے۔فائنل میں بھی ہم خود پر اعتماد کےساتھ کھیلیں گے اور ٹرافی جیتیں گےپلے آف میںاپنے اوپر یقین تھا کہ پلان کے مطابق بولنگ کر سکتا ہوں۔کامیابی ملنا نہ ملنا اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں نے اپنی پوری کوشش کی۔کراوڈ بہت ضروری ہوتا ہے، ان کے سامنے کھیل کر حوصلہ ملتا ہے۔صرف کسی کی ایک دو باتوں سے نہ بہت اوپر جاتے ہیں نہ نیچے، اپنی محنت بھی اہم ہوتی ہے۔میں نے 6-7 ماہ سے پی ایس ایل کو ذہن میں رکھ کر محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد یہی تھا کہ موقع ملا تو اچھا پرفارم کروں گا۔