کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ سےلاہورکے لیے روانہ ہوگئے۔ہفتے کو انہوں نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کے ایئرپورٹ سے پاکستان ٹیم کے کٹ بیگ کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی۔ مائیک ہیسن کی مارچ کے آخر میں لاہور میں سرجری ہوئی تھی اپریل کے آغاز میں نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد مائیک ہیسن اب پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز ہے۔ آسٹریلیا ون ڈے ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں لاہور پہنچے گی۔ ممکنہ طور پرون ڈے میچ 31 مئی 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔