کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہفتے کو پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی سیریز کے لئے ہفتے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔اس موقع پر پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں زمبابوے کے خلاف سیریز اچھی ہوگی ہوم سیریز میں نئی کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں ویمن لیگ ہو، فاطمہ ثناء نے کہا کہ جب بابر اعظم نے سنچری کی تو اس کو ایک غیر ملکی کھلاڑی نے حوصلہ افزائی کی ہماری بھی خواہش ہے کہ پاکستان کی ویمن کھلاڑی سنچری بنائے اور غیر ملکی کھلاڑی حوصلہ افزائی کریں۔ پی ایس ایل فائنل میں وہ زلمی کو سپورٹ کر رہی ہوں۔