کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل ختم ہوگیا، فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس نے ٹرافی اپنے نام کرلی، یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد (ہلال امتیاز)تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین، ہمدرد پاکستان کی ایم ڈی اینڈ سی ای او فاطمہ منیر احمد، سی او او فیصل ندیم منگوریا،گروپ ڈائریکٹر ایچ آر ابو طالب بھٹو اور رجسٹرار سید فیض اللہ جواد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کامیاب طلباء میں ایوارڈز اور ٹرافیز تقسیم کیں۔ ہفتہ کھیل کے دوران کرکٹ، فٹبال،باسکٹ بال، فٹسال، بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس، تھرو بال، لڈو،والی وال اور شطرنج کے مقابلے منعقد ہوئے۔