کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بابر اعظم ٹرافی جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے،جس طرح حیدرآباد کی ٹیم معجزے دکھا رہی ہے،کام خراب ہی لگ رہا ہے۔حنین شاہ کو انجریز سے نجات کے بعد اللہ تعالیٰ نے عزت دینے کے لیے ایک موقع فراہم کیا جس پر خوشی ہے۔اس نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی ہے۔ دریں اثناءحنین شاہ کہنا تھا کہ کوچز نے ہمیشہ مائنڈ کلیئر رکھنے کی ہدایت کی، ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی میچ ونر ہیں اور ہم فائنل میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کے پاس مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے، ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی اور رن بچائے۔