کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ٹیم کا مختصر کیمپ ہفتے کو حینف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ختم ہوگیا ٹیم شام کو ڈھاکا روانہ ہوگئی۔ٹیسٹ اسکواڈ نے پانچ روز تک سرفراز احمد کی سربراہی میں کراچی میں ٹریننگ کی۔ کپتان شان مسعود نے بھی آخری دو روز ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں حصہ لیا ۔بابر اعظم اور خرم شہزاد پی ایس ایل کے فائنل کےبعد ڈھاکامیں ٹیم جوائن کریں گے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ 8 مئی سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ آف اسپنرساجد خان نے کہا کہ لاہور اور پھر کراچی کے کیمپ میں اچھی تیاری ہوئی ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں گذشتہ پانچ سے چھ سال سے میرا شمار ٹاپ بولرز میں ہوتا ہے، لوگوں نے مجھ پر ریڈ بال کا ٹیگ لگادیا میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس میں ہوتی ہے وائٹ بال کرکٹ میں ان کی جگہ نہیں بن رہی ہے۔ پشاور ریجن سے مجھے ٹی ٹوئینٹی میں جگہ نہیں ملتی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بھی پشاور کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ جب وائٹ بال کرکٹ میں مجھے موقع نہیں ملے گا تو کس طرح اوپر آوں گا ۔جب مجھے میرا اپنا پشاور ریجن نہیں کھلائے گا تو پی ایس ایل میں کون لے گا جب پشاور ریجن کھلائے گا میں پرفارمنس دونگا تو لوگ دیکھیں گے اس وجہ سے مجھے پی ایس ایل سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔