کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کر کٹ ٹیموں نے جمعے کو بھی نیشنل بینک ا سٹیڈیم کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی۔ زمبابوے ٹیم نے بولنگ اور بیٹنگ کے علاوہ کیچز کی بھی ٹریننگ کی۔ پاکستان خواتین ون ڈے ٹیم کی کھلاڑیوں نے نیٹ میں پریکٹس کی۔ بیٹنگ کوچ عمران فرحت ، مینٹور وہاب ریاض، اسپن بولنگ کوچ عبد الرحمن اور فاسٹ بولنگ کوچ عمید آصف نے نگرانی کی۔