کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ۔احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائر ہونگے۔ الیگزینڈر وارف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہونگے روشن مہاناما پی ایس ایل گیارہ کے فائنل میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔