• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل، شائقین کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں اضافی انٹری پوائنٹس کا قیام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نےکرکٹ شائقین سےکہا ہے کہ اتوارکو فائنل میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب ہوگی۔شائقین اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اپنی نشستیں سنبھال لیں، سلمان نصیر نے کہا کہ فائنل میچ کے باعث سڑکوں پر رش متوقع ہے لہذا شائقین گھروں سے جلد روانہ ہوں، شائقین کی سہولت کے لیے قذافی ا سٹیڈیم کے لبرٹی گیٹ اور فیروزپور روڈ گیٹ پر اضافی انٹری پوائنٹس قائم کر دیئے ہیں، جلد اسٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کو کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گااختتامی تقریب میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔پی ایس ایل فائنل کے لیے شائقین کرکٹ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیٹ نمبر 1 سے 8 تک ٹکٹ رکھنے والے شائقین فیفا گیٹ اور گلبرگ کالج کا راستہ اختیار کریں، گیٹ نمبر 9 سے 16 نمبر کے ٹکٹ رکھنے والے تماشائی لبرٹی گیٹ سے اسٹیڈیم آسکیں گے۔

اسپورٹس سے مزید