کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فیڈریشن بیس بال اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے خزانچی سید علی شاہ اور سہیل احمد پر گزشتہ چار سالوں کے دوران جاری کردہ گرانٹس کا آڈٹ شدہ مالیاتی ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکامی پر ابتدائی پابندی عائد کرتے ہوئے سات دن میں درست ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری خط و کتابت کے مطابق پی ایس بی نے بیس بال فیڈریشن کو د ئے گئے 42 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نیٹ بال فیڈریشن سے بھی دی گئی گرانٹ کے اخراجات کے اصل ریکارڈ جمع کرانے میں ناکامی پر ایکشن لیا ہے ۔